Which Desi Ghee is Best Cow Desi Ghee or Buffalo Desi Ghee? |
گائے یا بھینس کے دیسی گھی میں
کون سا بہتر ہے؟ کونسا دیسی گھی وزن تیزی سے کم کرتا ہے؟
بڑے اہم موضوع پر بات کرر
ہے ہیں کہ دیسی تو استعمال کرنا ہے، اب گائے یا بھینس کے دیسی گھی میں سے کونسا
دیسی گھی بہتر ہے اور وہ کیوں بہتر ہے اور کونسا آپ کو استعمال کرنا چاہیے اور
کونسا سب سے زیادہ محفوظ (Safe) ہے اس پر آج ہم بات کرنے لگے ہیں۔
سب سے پہلے تو میں بتا دوں کہ جو گائے کا دیسی گھی ہوتا ہے اور دیسی گائے کا دیسی
گھی استعمال کرتے ہیں وہ پیلا ہوتا ہے کیونکہ اس کا پروٹین کیروٹین ہوتا ہے اور جو
بھینس کا دیسی گھی ہے وہ سفید ہوتا ہے کیونکہ اس کے اندر جو پروٹین ہوتا ہے وہ
کیزین ہوتا ہے۔
اب اس کا نیوٹریشنل مقابلہ (Comparison) اگر ہم کر لیں تو آپ کے پاس جو فیٹ ہے وہ بھی اچھا فیٹ ہے، آپ کے پاس بھینس کے دیسی
گھی میں زیادہ ہوتا ہے 7-8 فیصد اور گائے کے دیسی گھی میں 3-4 فیصد ہوتا ہے۔ اس کے
علاوہ باقی جتنی زیادہ خوبیاں ہیں وہ گائے کے دیسی گھی میں زیادہ ہیں۔ چاہے آپ
وٹامنز کی بات کر لیں، چاہیے آپ بیماری سے لڑنے والے کیمیکلز (Disease Fighting Chemicals) کی بات کر لیں، چاہے آپ یہ بات کر
لیں کہ کونسا گھی آنکھوں کے لیے بہتر ہے، دل کے لیے بہتر ہے، وزن کم کرنے کے لیے
بہتر ہے۔ جی! گائے کے دیسی گھی سے وزن کم ہوتا ہے اور بھینس کا دیسی گھی وزن
بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔
تو بھینس کا دیسی گھی صرف ان لوگوں نے
استعمال کرنا ہے جو کہ بہت زیادہ GYM کرتے
ہیں، Strength ٹریننگ کرتے ہیں یا وزن بڑھانا
چاہتے ہیں۔ اس کے علاوہ جس کو اپنی قوت مدافعت (Immunity)
بہتر کرنی ہے، ہڈیوں کی صحت بہتر کرنی ہے، بال گر رہے ہیں اور انہیں بہتر کرنا ہے،
اپنی جلد کو بہتر کرنا ہے، اپنا ہاضمہ بہتر کرنا ہے، اپنی آنکھوں کی صحت بہتر کرنی
ہے، اپنے دل کی صحت بہتر کرنی ہے، اپنے ہارمونز بہتر کرنے ہیں، اپنے سٹریس لیولز
کو بہتر کرنا ہے، اپنا خون Detox کرنا ہے۔ان سب نے گائے کا دیسی
گھی استعمال کرنا ہے، یہ اس ساری بات کا لب و لباب
یہاں تک کہ
سردیوں میں جن لوگوں کی ناک بند ہو جاتی ہے وہ گائے کے دیسی گھی کے (یہ
آیورویدا کا بڑا زبردست علاج ہے) 1-2 قطرے (Drops)
اپنے ناک میں ڈال سکتے ہیں ناک کی Clogging کو
کھولنے کے لیے۔ جن لوگوں کو حلقوں کا مسئلہ ہے، Dark Circles کا مسئلہ ہے وہ ڈائیٹ میں بھی اس کو استعمال کریں اور آنکھوں کے
نیچے بھی اس کو لگائیں تو یہ آپ کے حلقے غائب کر سکتا ہے کیونکہ یہ اومیگا-3 فیٹی
ایسڈز سے آپ کے پاس بھرپور ہے۔
دیسی گھی میں ناصرف خود آپ کے پاس وٹامن A, D, E اور K (گائے کے دیسی گھی میں) ہے، بھینس
کے دیسی گھی میں یہ نہیں ہے۔ بلکہ جن کھانوں میں یہ ہے ان کو بھی یہ جذب کرنے میں مدد کرتا ہے۔ جو لوگ وزن کم کرنا چاہتے ہیں
وہ استعمال ہی صرف گائے کا دیسی گھی کریں اور جن لوگوں کو ذیابیطس (Diabetes) ہے وہ بھی استعمال ہی صرف گائے کا دیسی گھی کریں کیونکہ یہ آپ کے پاس انسولین Hit نہیں ہونے دیتا ، خون میں آپ کے پاس گلوکوز لیولز ایک دم سے
اسپائک نہیں ہونے دیتا۔ تو آپ کے پاس نہ یہ وزن بڑھاتا ہے اور آپ کے پاس ساتھ ساتھ
یہ ذیابیطس (Diabetes) کو کنٹرول کرنے میں بھی کام آ
سکتا ہے۔