آج میں ایک جملے کو جس پر مریضوں کی حوصلہ شکنی (Discourage) کی جاتی ہے، ان کو جھڑک دیا جاتا ہے کہ ایسا بس تمہیں محسوس ہو رہا ہے!۔ اس پر بات کرنے لگی ہوں کہ وہ کس حد تک صحیح ہے اور ان کو واقعی ایسا محسوس ہو رہا ہوتا ہے اور اس کا مطلب کیا ہے اور میڈیکل ٹرمینالوجی (Medical Terminology) میں اسے کہتے کیا ہیں؟
تو گٹ Brain Access خراب ہونے کی ایک شروع کی نشانی (Indication) آپ کے پاس یہ ہو سکتی ہے کہ کھانا کھاتے ہی کھٹے ڈکار شروع ہو جائیں۔ کھانا کھاتے ہی کھٹے ڈکار شروع ہونے کا سب سے بڑا مطلب یہی ہے کہ گٹ جب خراب ہوتا ہے تو ظاہر ہے کہ اوپر سے نیچے کی طرف خراب ہوتا ہے۔ تو اس کا مطلب ہے کہ معدے (Stomach) میں ایسڈ کم بن رہا ہے۔
اگر آپ کے پاس معدے (Stomach) میں ایسڈ کم بن رہا ہے تو جیسے ہی آپ کھانا کھائیں گے کیونکہ کھانے میں پروٹین ہوتا ہے، پروٹین ٹھیک طرح ٹوٹتا نہیں ہے اور آپ کے پاس معدےمیں ایک خاص طور کی تیزابیت چاہیے ہوتی ہے تاکہ جو ڈھکن ہے فوڈ پائپ اور معدے (Stomach) کا وہ بند رہے۔ اب کھانا ٹھیک طرح ٹوٹتا بھی نہیں ہے اور ڈھکن بھی بند نہیں رہتا کیونکہ ایسڈ کم ہے، تو وہ کھل جاتا ہے۔ تو کھانا اوپر بھی طرف جاتا ہے اور اس کو کہتے ہیں کھٹے ڈکار۔
ایک تو ہوتا ہے کہ ٹھیک ہے رات کو Spicy کھانا کھایا، رات کو بہت دیر سے کھایا اور بہت زیادہ کھایا اور آپ بار بار (Frequently) ایسا کر رہے ہیں تو آپ کو اس طرح محسوس ہو رہا ہے ، تو ٹھیک ہے وہ تو آپ خود کر رہے ہیں۔ لیکن اگر آپ نارمل بھی کھا رہے ہیں اور آپ تھوڑا سا بھی کچھ کھاتے ہیں اور یہ وہ لوگ بھی ہیں جو کہتے ہیں کہ پانی پیتے ہی ہمارا پیٹ پھول جاتا ہے۔ آپ کے بھی معدے میں ایسڈ کم بن رہا ہے، تو آپ کا Brain Access خراب ہو رہا ہے۔ یہ آپ کے پاس بہت بڑی نشانی ہے۔ پھر یہ بڑھتی جاتی ہے اور السر میں تبدیل ہوتی جاتی ہے۔
دوسری نشانی یہ ہے کہ آپ کچھ بھی کھاتے ہیں، ایسے مریض ہیں میرے پاس جو آکر کہتے ہیں کہ پانی پیتے ہی گیس ہو جاتی ہے، یہ سچ ہے۔ میرے پاس ایسے بھی مریض ہیں جو آ کر کہتے ہیں کہ میں کہتی ہوں کہ پورا دن کچھ نہ ہی کھاتی، جیسے ہی کھایا طبیعت خراب ہو گئی۔ تو معدے میں ایسڈ بڑھانے کے لیے بیٹائن ہائیڈروکلورک ایسڈ (Betaine Hydrochloric Acid) پر جانے سے پہلے سیب کے سرکے Apple Cider) (Vinegarاور اپنے گٹ بیکٹیریا کو درست کرنے کے لیے، معدے (Stomach) کی لائننگ کو درست کرنے کے لیے اور گیس کم کرنے کے لیے آپ تازے ایلویرا جوس کی طرف جا سکتے ہیں۔ آپ اپنے ساتھ اپنی پروپر ڈائیٹ پر بھی عمل کرنا ہے کیونکہ گٹ کے مریضوں کو ایک سے زیادہ (Multiple) فوڈ الرجی ہوتی ہے اور مختلف طرح کی فوڈ الرجی ہوتی ہے اور کچھ لوگوں کو فوڈ الرجی نہیں ہوتی فوڈ سینسیٹیوٹی (Food Sensitivity) ہوتی ہے
تو آپ نے اپنے ہیلتھ کوچ (Health Coach) سے، اپنے ڈاکٹر سے جس پر آپ کو بھروسہ ہو ان سے Consultation کریں اور اپنے فنکشنل میڈیسن پلان (Functional Medicine Plans) بنوائیں۔ ان چیزوں کا استعمال کریں، یہ زندگی آپ کی قیمتی ہے۔ گٹ مضبوط (Strong) تو میں مضبوط (Strong)، تو آپ ٹھیک رہتے ہیں۔ جب گٹ ٹھیک ہوتا ہے تو انرجی، دماغ، فوکس، موڈ سب کچھ ٹھیک ہوتا ہے۔ تو اپنی صحت کا بہت زیادہ خیال رکھیں، مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔