کب سے سنتے آ رہے ہیں، میں تو بچپن سے ہی
سنتی آ رہی ہوں کہ ہلدی والا دودھ لو، اگر کہیں چوٹ لگ گئی ہے تو میری امی
دیسی پنجابی زبان میں کہتی تھیں کہ لپری(پٹی)
لگائی جاتی ہے زخم جلدی بھرنے کے لیے وغیرہ وغیرہ۔ تو سب کو یہ تو پتا ہے
کہ ہم نے ہلدی استعمال کرنی ہے لیکن ہم ہلدی سے جو فائدہ اٹھانا چاہ رہے ہیں وہ کیا
ہے؟ وہ اس کے کس Substance میں ہے اور اس کو ہم کس طرح استعمال کریں گے اور وہ
Substance ہمارے جسم میں زیادہ جذب ہو گا،
اس کی Bioavailability یعنی اس کی وہ مقدار جس سے ہمارے
جسم کو میڈیکلی فائدہ ہونا ہے وہ خون میں صحیح پرسینٹج میں، صحیح مقدار میں داخل
ہو گی۔
اس میں کوئی شک نہیں کی ہلدی پوری دنیا میں
استعمال ہوتی ہے، چاہے وہ چائے میں
استعمال ہو، سپلیمنٹ میں استعمال ہو، کاسمیٹکس میں استعمال ہو، مصالحوں میں
استعمال ہو، ہر جگہ ہمارے پاس استعمال ہوتی ہے۔ اس کا جو کمال جادوئی پولی فینول
کمپاؤنڈ ہے جس کے سارے Medical
Benefits ہیں، اس
کو آپ کرکیومن (Curcumin) کہتے ہیں۔ انتہائی مضبوط پولی
فینول ہے، انتہائی مضبوط اینٹی آکسیڈنٹ ہے۔ یعنی جسم میں ہونے والے سارے
انفلامیٹری مسائل کو آپ کے پاس کنٹرولڈ
رکھتا ہے، خاص طور پر یہ جو کرکیومن (Curcumin) ہے یہ آپ کے پاس ورزش کے دوران
لگنے والی چوٹ (Exercise
Induced Injury)، پٹھوں
کا درد Muscle) (Soreness ہے، جو ورزش کرنے کے بعد مسلز میں
تھوڑا سا درد ہوتا ہے اس کے لیے یہ آپ کے پاس بہت زبردست ہے اگر آپ اس کو صحیح طرح
استعمال کرتے ہیں۔
یہ آپ کے پاس جو آپ کی آنکھوں کی صحت (Eye Health) ہے اس کے لیے کرکیومن (Curcumin) بہت زیادہ فائدہ مند ہے، بے چینی (Anxiety)
کے لیے بہت زبردست ہے کیونکہ کرکیومن (Curcumin) کےپاس یہ طاقت ہے کہ یہBlood Brain Barrier (BBB)
کو کراس کر سکتی ہے۔ یہ دماغ میں داخل ہو جاتی ہے اور کسی طرح سے یہ ٹرپٹو فین (Tryptophan) کی پروڈکشن کو بڑھا دیتی ہے۔
ٹرپٹو فین (Tryptophan)
آپ کی پروٹین کا وہ جزو ہے، وہ امائینو ایسڈ ہے جو کہ دماغ میں موڈ سے متعلق ہارمون
Serotonin پروڈیوس کرتا ہے۔ اس وجہ سے یہ آپ
کو پرسکون (Relax) بھی کرتا ہے، بے چینی (Anxiety) میں بھی مدد کرتا ہے، اچھی نیند میں بھی آپ کی مدد کرتا ہے۔ برے
کولیسٹرول کے لیولز کم کرنےمیں بہت اچھا ہے۔ اس کی وجہ سے میٹا بولک سنڈروم جو ہے،
جو آپ کے پاس مجموعہ (Combination) ہوتا ہے ذیابیطس (Diabetes) کا، Centripetal
Obesity یعنی
پیٹ کی چربی (Abdominal
Fat) کا،
ہائی کولیسٹرول کا۔ اس کنڈیشن کے لیے یہ آپ کےپاس بہت زبردست ہے۔ ساری انفلامیٹری
کنڈیشن بشمول آرتھرائیٹس، جوڑوں میں درد (Joint Pain)
کے لیے یہ بہت بہت اچھا ہے۔
اب آپ کو کرکیومن (Curcumin)
کے بارے میں جو چیز پتا ہونی چاہیے وہ یہ ہے کہ یہ ایک فیٹ سولیبل کمپاؤنڈ ہے۔
یعنی جس طرح ہمارے پاس وٹامن D جو ہے وہ آپ کےپاس ایک فیٹ سولیبل
وٹامن ہے۔ تو آپ نے اس کو ناشتے کے ساتھ، کھانے کے ساتھ یا دودھ کے ساتھ لینا ہے
تاکہ اس کا فیٹ جو ہے اِس کا جسم میں جذب ہونے کا عمل (Absorption)
بڑھائے اور آپ کے خون میں وہ زیادہ مقدار میں، جس کنسنٹریشن میں وہ آپ کے جسم کو
فائدہ پہنچائے گا، اسی طرح کرکیومن (Curcumin) بھی آپ کے جسم کو زیادہ فائدہ
پہنچائے گا جب آپ اس کو ان تین طریقوں میں
سے کسی ایک طریقے سے لیں گے۔
1۔
یااس کو فیٹ کے ساتھ لیں گے، کسی فیٹ سے بھرپور
کھانے کے ساتھ لیں گے، کسی زیتون کے تیل (Olive Oil)،
گری کے تیل (Coconut
Oil)،
ویجٹیبل آئل سے پکے ہوئے کھانے کے ساتھ آپ اس کو لیں گے یا بہترین یہ ہے اور تبھی
کہا جاتا ہے کہ ہلدی کو دودھ میں ڈال کر لیں۔ اگر آپ رات کے وقت لیں تو یہ نیند کے
لیے بہت اچھی ہے۔
2۔
یا آپ ہلدی کو دودھ میں
ڈال کر لیں گے، لیکن اگر آپ نے اس کو بہت زیادہ گرم (Over Heat)
نہ کیا ہو۔ کیونکہ ایک خاص حد تک جو گرم کرنا (Heating)
جو ہے وہ کرکیومن (Curcumin)
کو ایکٹیویٹ کر دیتی ہے اور جو زیادہ گرم (Over Heat)
کرنا ہے وہ اس کو ڈی ایکٹیویٹ کر دیتی ہے۔
3۔
یا تو آپ اس پولی فینول کو ایک اور زبردست قسم کے
پولی فینول کے ساتھ لے لیں اور وہ پولی فینول جو آپ کے پاس ہے وہ ہے Peparin۔ Peparin آپ کے پاس وہ اینٹی آکسیڈنٹ
اور پولی فینول ہے جو کہ کالی مرچ (Black Pepper)میں موجود ہوتا ہے۔ تو صرف ایک چٹکی کالی مرچ ہلدی کے ساتھ لینے سے یہ جو آپ
کی کرکیومن (Curcumin) کا جذب ہونے کا عمل ہے جسم میں وہ
2،000 فیصد تک بڑھا سکتا ہے۔ تو ہلدی کو آپ نے اس طرح سے استعمال کرنا ہے ۔
بونس میں 3، 4 ترکیبیں (Recipes) بھی بتا رہی ہوں۔ آجکل چونکہ ہمارے پاس موسم بدل رہا ہے تو ہمارے پاس کولڈ ہو رہا ہے، فلو (Flu)
بڑھ رہا ہے، گلے کی سوزش (Sore
Throat) بڑھ رہی
ہے۔ تو اگر آپ کو گلے کی سوزش (Sore
Throat) ہے اور
آپ آدھا چائے کا چمچ ہلدی اور چٹکی کالی مرچ کو پانی کے ایک گلاس میں مکس کر کے
پانی کو نیم گرم کریں (ابالنا نہیں ہے) اور اس نیم گرم پانی کو آپ پی جائیں۔ یہ آپ
دن میں 3 سے 4 بار لیں، آپ نوٹ کریں گے کہ آپ کے گلے کو آرام ہو رہا ہے۔
اگر آپ کو سردی ہو جائے تو اس کے لیے بہترین
ریمیڈی آپ کےپاس یہ ہوتی ہے کہ آپ جو ہلدی والی چائے ہے اس کو بنا لیں۔ یہ آپ کے
لیے بہترین ہے۔ اگر آپ اپنی امیونٹی کو بڑھانے کے لیے لینا چاہتے ہیں، آپ کو بار
بار انفیکشن ہو رہا ہے، موسم بدل رہا ہے اور ویسے بھی کولڈ کا دور ہے تو سب امیونٹی
تیز کرنا چاہتے ہیں۔ آپ ایک تہائی ہلدی (1 Third cup of turmeric) یہ آپ نے پوری مقدار بنا کر رکھنی ہے 3 سے 4 کپ پانی کے ساتھ۔ اس کو آپ ابالیں، اس کو
آپ نے تھوڑا سا ابالنا ہے۔ بالکل ایک ابال آنے کے بعد آپ نے اس کو بند کر دینا ہے۔
یہ جب تھوڑا سا ٹھنڈا ہو جائے تو آپ اس کو شیشے کے جار میں ڈال کر آپ اس کو فریج
میں رکھ دیں اور اس کےبعد آپ نے اس کا روز ایک چائے کا چمچ، جو اس کا پیسٹ ہے وہ
آپ نے فریج سے نکالنا ہے اور اس کو آپ نے پانی میں حل کر کے پینا ہے۔ اگر آپ
ایکٹیولی (Actively) بخار سے گزر رہے ہیں تو آپ اس کو
بیشک دن میں 3 سے 4 بار لیں۔ یہ آپ کے لیے بہترین ہے۔
اس کا سکن ماسک (Skin Mask)
بھی آپ کےپاس بہت زبردست بنتا ہے۔ ہمارے پاس جن لوگوں کے جسم میں کرونک انفلامیٹری
سٹیج (Chronic
Inflammatory Stage)
یعنی بہت دیر تک انفلامیٹری کنڈیشن رہتی
ہے تو یہ ان جینز کا میک اپ تبدیل کر دیتی ہے
جو آپ کے آکسیڈنٹ اور اینٹی آکسیڈنٹس کا لیول برقرار (Maintain)
رکھتے ہیں۔ جب آکسیڈنٹ زیادہ ہوتے ہیں تو انفلامیشن زیادہ ہوتی ہے اور یہ جو
آکسیڈنٹس ہوتے ہیں یہ ایجنگ (Aging)، چھائیاں (Wrinkles)،
جلد کی انفلامیٹری کنڈیشن، ایکنی (Acne)کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔
تو
اگر آپ ہلدی (Turmeric) کا استعمال کریں Topicallyبھی یعنی جلد کے اوپر بھی، Locallyبھی، آپ ایک چائے کا چمچ ہلدی (Turmeric) لیں، ایک چائے کا چمچ شہد لیں، آپ
دودھ لے لیں 2 سے 3 چائے کے چمچ اور اس کو مکس کر کے اس کا پیسٹ بنا لیں یا دہی (Yogurt) لے لیں۔ دہی بھی بہت بہترین ہے۔ آپ اس کا پیسٹ ہفتے میں 2 سے 3
بار لگائیں گے تو یہ آپ کے لیے بہترین رہے گا، یہ آپ کو Plump Youthful Skin دے گا اور یہ میں آپ کو اپنے ذاتی تجربے سے بتا رہی ہوں کہ اگر
میں 2 سے 3 بار ہفتے میں ایسا کروں اور
میں ایسا 2 سے 3 مہینوں کے لیے کروں تو مجھے ایسا لگتا ہے کہ جیسی میری جلد نکھر (Glow) رہی ہو اور اس میں دودھ شامل کرنے کی رائے میری اپنی ہے۔ کیونکہ
میرا ماننا ہے کہ دودھ آپ کے جسم میں ہلدی
(Turmeric) کے جذب ہونے کے عمل کو بڑھاتا
ہے تو آپ کی جلد پر بھی اس کے بہترین
نتائج ہوں گے اگر آپ اس کو لگایا کریں گے۔
مزید یہ کہ جو لوگ ایکنی (Acne) کی وجہ اینٹی بائیوٹکس وغیرہ لیتے رہتے ہیں تو کیا ہو اگر وہ
اینٹی بائیوٹکس سے رزسٹنٹ ہوں؟ تو ہلدی (Turmeric)
تو آپ کے پاس ہے ہی اینٹی مائیکروبیل، اینٹی انفلامیٹری اور ایکنی (Acne) ایک بیکٹیریل انفیکشن ہے۔ تو اگر یہ انفیکشن کو کم کرے گا تو اس
کا مطلب ہے کہ یہ ڈائریکٹلی آپ کے پاس ایکنی (Acne)
کو بھی کم کرے گا۔
اس کے علاوہ یہ دانتوں کا کلینزر بھی بہت
زبردست ہے۔ یہ جو آپ کے دانتوں کا Plaque پلاک ہے ہوتا ہے، پیلا پیلا ہوتا ہے
یہ بڑی کرونک بیکٹیریل اکیومولیشن (Chronic Bacterial Accumulation) کی وجہ سے ہوتا ہے۔ کیونکہ یہ آپ کے پاس اینٹی
مائکروبیل ہے اور ہمیں یہ پتا ہے کہ فیٹ اس کے جذب ہونے (Absorption) کو بڑھاتی ہے تو اگر آپ اپنا ٹوتھ برش لیں اور اگر آپ اس کو زیتون
کے تیل میں ہلکا سا ڈبوئیں اور اس کے بعد تازہ ہلدی کے پاؤڈر (Turmeric Powder) میں Dip
کر لیں اور اس سے آپ ہفتے میں 2 ے 3 بار پیسٹ کریں تو آپ کو جو Plaque
ہے میں یہ نہیں کہہ رہی کہ آپ کو ڈینٹسٹ کے پاس جانے کی ضرورت نہیں ہے، سکریننگ کی
ضرورت نہیں ہے۔ آپ کو ڈینٹسٹ کے پاس جانا چاہیے سکریننگ کے لیے وہ بھی ہر 6 مہینے کے بعد۔ لیکن اپنے دانتوں کی
روزانہ کی صفائی کرنے سے یہ آپ کو Plaque ہونے سے
بچا سکتا ہے۔
تو یہ تو تھی تھوڑی سی بونس ترکیبیں (Recipes) کہ آپ کو ہلدی (Turmeric) کس طرح سے استعمال کرنی ہے۔ یہ آپ
کا وزن کرنے میں بھی بہت کام آتی ہے۔ اس
کی وجہ یہ ہے کہ آپ کے جو فیٹ سیلز ہیں ان کی کمپوزیشن کو تبدیل کر دیتی ہے۔ جو
برے والے وائٹ فیٹ سیلز ہوتے ہیں ان کو Brown Adipose Tissue میں، Brown
Fat Cells میں
تبدیل کر دیتی ہے اور اس کی وجہ سے آپ کی فیٹ برننگ ہوتی ہے۔ اس میں یہ صلاحیت ہے
جس کی وجہ سے کیلوریز برننگ پراسیس بڑھ جاتا ہے۔ تو اس کے لیے آپ ہلدی والی چائے لے سکتے ہیں۔ آپ صبح سویرے، ناشتے کے بعد یا
رات کو سونے سے پہلے بھی لے سکتے ہیں۔ اگر آپ اس کا اثر بڑھانا چاہتے ہیں ، خود کو سمارٹ کرنا چاہتے ہیں تو ایک چائے
کا چمچ ادرک کو بھی ساتھ پانی میں ابال لیں۔ اس کو ابال لیں لیکن ہلدی کو مت
ابالیے گا۔ پھر ان کو مکس کریں اور ان کی چائے پی جائیں۔
اب آپ کو پتا لگ گیا ہے کہ آپ کو ہلدی (Turmeric) کے جس کمپاؤنڈ سے فائدہ اٹھانا ہے اس کے Exact فائدے کیا ہیں، ان کو آپ استعمال کیسے کیسے کر سکتے ہیں بائیو میڈیکل وجوہات کےساتھ۔
ڈاکٹر سحر چاولہ (ماہر غذائیت، نیوٹریشنسٹ) یوٹیوب چینل:Dr Sahar Chawla