 |
| If you Want to be protected from diseases this winter then start using this Grain |
اگر آپ سردیوں میں بیماریوں سے بچنا چاہتے ہیں تو پھر اس اناج کا استعمال شروع کر دیں
ہم بات کر رہے ہیں کہ جیسے جیسے موسم بدلتا ہے،
جیسے جیسے آپ کی عمر بدلتی ہے آپ کا میڈیکل سٹیٹس بدلتا ہے۔ آپ کو اپنے جسم کی Respect کرنی چاہیے عزت کرنی چاہیے اور اپنے جسم کی بات سننی چاہیے اور
اپنی Dietary Choices اسی حساب سے تبدیل کرنی چاہییں۔
سب سے پہلے ایک جنرلائز بات کر
لیتے ہیں کہ جب موسم بدلتا ہے تو آپ کو آپ کے اناج میں کیا تبدیلی کرنی چاہیے؟
سب سے پہلے تو میں بتا دوں
کہ گندم بطور اناج جتنا مشہور ہے اور جس طرح لوگ آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ بھئی
گندم نہ کھائیں تو پھر کیا کھائیں روٹی میں، اتنی مشہوری وہ مستحق (Deserve) نہیں ہے جتنا وہ مشہور ہے۔ دنیا میں اور بھی بہت سارے اناج ہیں
گندم کے سوا جن سے آپ گندم سے کہیں زیادہ فوائد لے سکتے ہیں Holding Nothing Against گندم، لیکن پھر سردیوں میں گندم تبدیل ہونا بالکل ضروری ہے۔ خاص
طور پر وہ لوگ جن کے جسم کی تاثیر نمی والی ہے، ٹھنڈی ہے۔
سردیوں میں نارملی ہمارا میٹابولک
ریٹ ہائی ہو جاتا ہے، اس لیے سردیوں میں وزن کم کرنا آسان ہو جاتا ہے۔ سردیوں میں
وزن بڑھانا آسان نہیں ہوتا۔ ہمارے جسم کے اندر جو کیلوری برننگ سپیڈ ہے وہ اللہ
تعالیٰ بڑھا دیتا ہے تاکہ باہر کی سردی کی تلافی (compensate)
کی جا سکے۔ اسی طرح ہمیں بھی سمجھداری سے اپنی ڈائیٹ میں وہ چیزیں لینی چاہییں جو
کہ جسم کو اندر سے گرما ئش پہنچائیں، جسم میں تھرمو جینیسس کریں یعنی اس
پروسیس کے ذریعے ہیٹ برن کریں جس پروسیس کے ذریعے کھانا برن ہوتا ہے، Comparatively زیادہ ہیٹ برن کریں۔تو ہمیں ان چیزوں کو چننا (Select) چاہیے۔
گندم کی آپ کے پاس ٹھنڈی
تاثیر ہوتی ہے، نمی والی تاثیر ہوتی ہے اور خاص کر کے وہ لوگ جن کو سردیوں کے آتے
ہی سائینیسز کا مسئلہ ہو جاتا ہے، فلو ہو جاتا ہے، ناک بند ہو جاتا ہے، جسم میں
بلغم آ جاتی ہے۔ا ن کے لیے تو گندم بہت زیادہ مسئلہ کر سکتی ہے سردیوں میں، آپ کو
تو بالکل بھی نہیں لینا ہے۔ آپ کو ان اناجوں کی طرف جانا ہے جو کہ جسم کو خشک (Dry) کرتے ہیں، جو کہ جسم کو گرمائش پہنچاتے ہیں اور میرا پسندیدہ اناج
اب پوری سردیوں میں، میں ویسے گندم پوری
گرمیوں میں بھی نہیں کھاتی ہوں حالانکہ میں گلوٹن الرجیک نہیں ہوں۔ میں گرمیوں میں
بھی مکئی کھاتی ہوں۔
سردیوں میں ہے جوار اور
باجرہ، خاص طور پر باجرہ۔ جوار اور باجرہ، دونوں کی آپ کے
پاس خشک (Drying) تاثیر ہے، جسم کو خشک (Dry) کرتے ہیں،وہ جسم کو اندر سے
گرمائش پہنچاتے ہیں، تھرموجینیسس کرتے ہیں۔ آپ کا کیلوری برننگ پروسیس، میٹابولزم
تیز کرتے ہیں۔ جن لوگوں کا سردیوں میں وزن کم کرنا مشکل لگتا ہے وہ ذرا سردیوں میں
جوار اور باجرہ کھا کر دیکھیں۔ چاہے آپ اس کو دلیے کی شکل (Form)
میں کھائیں، چاہے آپ اس کو روٹی کی شکل (Form)
میں کھائیں، چاہے آپ اس کو اس شکل میں لے کر آئیں کہ آپ اس کا چھلکا (Husk) اتاریں، اس کو گرائینڈ کریں۔ اس کو جس طرح مرضی استعمال کریں لیکن
آپ اسی کو استعمال کریں۔
Moreover ڈبل ہوتا ہے، 2 گنا زیادہ پروٹین ہوتا ہے آپ کے پاس باجرہ میں
گندم کے مقابلے۔ ہاں اس میں کاربو ہائیڈریٹ بھی زیادہ ہوتا ہے لیکن آپ یہ بھی تو
دیکھیں کہ کاربوہائیڈریٹ اس میں کس شکل (Form)
میں موجود ہے۔ وہ کاربو ہائیڈریٹ اس میں فائبر کی شکل میں موجود ہے اور اس میں
انسولیبل فائبر ہے۔
یعنی وہ والا کاربو
ہائیڈریٹ جو آپ کی قبض (Constipation) کا علاج کرتا ہے، جسم سے ٹاکسن
ریلیز کرتا ہے، آپ کا پیٹ زیادہ دیر تک بھرا رہتا ہے۔ذیابیطس (Diabetes)، ہائپر ٹینشن، کولیسٹرول، موٹاپا (Obesity)
جو یہ سارے کیسز ہیں اور جن لڑکیوں کو PCOs ہیں وہ
خاص طور پر کیونکہ یہ انسولین رزسٹنس کو
ریورس کرنے میں مدد کرتا ہے۔ باجرے کا انتخاب کریں۔ اینیمک (Anemic)
لوگوں کے لیے بہت زیادہ اچھا ہے۔ اس کا آئرن، فولک ایسڈ، B
وٹامن کی مقدار (Content) بہت زبردست ہے اور Overall قوت مدافعت (Immunity) کو بہت بوسٹ کرتا ہے۔
گندم کی نسبت اس میں اینٹی آکسیڈنٹ، کیٹیچنز،
پولی فینولز اور وہ ساری چیزیں جو آپ کے پاس جسم میں قوت مدافعت (Immunity) بوسٹ کرتی ہیں وہ بہت زیادہ ہیں۔ مجھے امید ہے کہ یہ لیکچر آپ
کے کام آئے گا اور سردیوں میں اب آپ باجرے
اور جوار کا استعمال کریں گے۔
اس طرح کی تحریریں پڑھتے رہنے کے لیے ہمیں لازمی فولو کریں تاکہ جب بھی کوئی نئی تحریر اپلوڈ کی جائے تو سب سے پہلے آپ کی رسائی ممکن ہو سکے۔