![]() |
What is a coffee or drink that can keep your throat clear and chest infection safe this winter |
ایسا کون سا قہوہ یا ڈرنک ہے جس سے آپ سردیوں میں اپنا گلہ صاف اور سینے کی
انفیکشن سے محفوظ رہ سکتے ہیں؟
اس کے ساتھ ساتھ میں نے ایک بار پہلے بھی بات کی تھی کہ آپ کچھ Drying Herbs بھی، 2 وجوہات ہیں میں دونوں پر بات کرتی ہوں، جسم میں شامل کر سکتے ہیں۔
ایک بہت اچھا طریقہ یہ ہو سکتا ہے کہ ایسے لوگ لہسن کا ایک Clove روزازنہ لے کر اس کو فریج سے نکال کر اس کو ننگی ہوا میں، اس پر چھلکا نہ ہو، 30 منٹ کے لیے رکھ دیں۔
- اس سے لہسن کے اندر Alicen ایکٹیویٹ ہو جاتا ہے۔ لہسن جو ہے وہ بڑا زبردست Drying Herb ہے اور اس کو 15 منٹ تک منہ میں چباتے رہیں۔ مجھے پتا ہے کہ بہت Uncomfortable ہے لیکن اس کا بہت زیادہ فائدہ ہو سکتا ہے۔
- ایک بہت زبردست چیز آپ کو بتانے لگی ہوں جو آپ استمعمال کر سکتے ہیں۔ پانی میں آپ نے 15 منٹ تک تلسی کے پتے پکانے ہیں۔ تلسی میں یہ رحجان (Tendency) ہوتی ہے Phlegm کو Liquifyکرنے کی، Dampness کو Liquify کرنے کی اور اس کو جسم سے خارج کرنے کی۔ اس کےبعد آپ نے اس میں ڈالنا ہے 1 چائے کا چمچ ادرک پاؤڈر۔ پاؤڈر اس لیے کہ جب بھی ہم کوئی جڑی بوٹی (Herb) پاؤڈر کی شکل میں استعمال کرتے ہیں تو اس کی تاثیر بڑھ جاتی ہے۔
- اس کے ساتھ ساتھ جو دوسری جڑی بوٹی (Herb) اس میں ڈالنی ہے، یہ پانی پکنے کے بعد ہے۔ دوسری چیز جو آپ نے ڈالنی ہے وہ ہے آملہ پاؤڈر، کیوں؟ کیونکہ یہ بھی Drying ہے اور اس میں وٹامن C بھی ہوتا ہے، ایک تیر سے دو شکار۔ یعنی آپ کے جسم کی قوت مدافعت (Immunity) بھی بہتر ہوگی اور جسم خشک (Dry) بھی ہو گا.
- تیسری چیز جو آپ اس میں ڈالیں گے بطور Power pack زنک، وٹامن C اور B وٹامنز کا ذریعہ (Source) جو پودا ہے آپ کے پاس وہ ہے سہانجنے کا پاڈر (Moringa Powder)۔ یہ تینوں چیزیں آپ اس میں ڈالیں گے اور اس کے بعد آپ اس میں ڈالیں گے 1 چائے کا چمچ Sid Berry Honey Organic، جی ہاں! شہد جو ہے وہ آپ کے جسم کو Phlegm سے، الرجی سے نجات دینے میں بہت زیادہ مدد کرتا ہے۔ اس کو روز آپ نے صبح پی جانا ہے اگر آپ کے جسم میں نمی کی تاثیر ہے تو۔
اب اگر نمی کی تاثیر نہیں ہے اور وجہ دوسری
ہے، دوسری وجہ پر بھی میں نے بات کی تھی۔ اگر آپ کے معدے (Stomach)میں
ایسڈ زیادہ ہو تو ہوتا یہ ہے کہ ایسڈ واپس اوپر ریفلکس (Reflux)
کرتا جاتا ہے جس کی وجہ سے آپ کے پاس انفلامیٹری ری ایکشن گلے کے اس حصے میں ہر وقت Initiated رہتا ہے اور اس انفلامیشن، اس سوزش کے نتیجے میں بلغم اور میوکس
بننا شروع ہو جاتی ہے۔ لوگوں سے یہ نقطے نہیں ملائے جاتے، اس کا طریقہ یہ ہوتا ہے
کہ آپ 100 فیصد خالص، خام، Unfiltered سیب کا سرکہ (Apple Cider Vinegar) With Mother ایک سے
ڈیڑھ چائے کا چمچ کھانے سے پہلے 150 ملی لیٹر پانی میں لیں اور میرے 95 فیصد
مریضوں کا یہ مسئلہ حل ہو گیا ہے صرف سیب
کے سرکے (Apple
Cider Vinegar) کو اپنی
زندگی میں شامل کر کے۔ 99 فیصد کیسوں میں جن کو بلغم ہےوہ ان 2 چیزوں سے آپ کے پاس
ٹھیک ہو سکتے ہیں۔